ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس کا مطالبہ کردیا۔
ترکیے کے وزیر انصاف اکِن گورلیک نےبیان میں کہا ہے کہ ترکیے نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ پر سوار کارکنوں پر حملے کے مقدمے کے سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔
ترک وزیر انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی پانیوں میں پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے استنبول کی 11ویں ہائی کرمنل کورٹ میں نیتن یاہو اور افیک ماسکووچ سمیت 35 ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔