loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری  ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت 14.17 فیصد، پیٹرول 3.77 فیصد اور مرغی کا گوشت 3.3 پانچ فیصد مہنگا ہوا جبکہ لہسن دو فیصد اور چنے کی دال 0.63 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ہفتہ وار بنیاد پر انڈے 5.78 فیصد، ڈیزل 5.15 فیصد اور ٹماٹر 4.99 فیصد سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 132.5 دو فیصد اضافہ ہوا، ٹماٹر 93.2 ایک فیصد، گندم کا آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد اور ڈیزل 33.08 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر آلو 30.01 فیصد، چینی 19.10 فیصد، مرغی کا گوشت 17.68 فیصد اور انڈے 17.41 فیصد سستے ہوئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں