پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی۔عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔
امریکی شہری روزانا مرینا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی۔ اس د شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء اور تبصرے کر رہے ہیں۔