loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

مشہور قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر قوالی پر تنقید کا جواب دے دیا۔

ایک یو ٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین محبت کی وجہ سے تنقید کرتے ہیں۔ یہ بھی ان کے اظہارِ محبت کا ایک انداز ہے۔ تنقید ان لوگوں نے کی جو ہماری رویات سے واقف نہیں۔

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی میراث اور روایت پر عمل کرتے ہیں، یہ ہمارے خاندان کی 100 سال پرانی روایت ہے۔ ہم قوال اسی طرح کرتے ہیں۔ میں نے بھی اپنی خاندانی روایت پر عمل کیا اور مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ  ہم قبر کے اندر کھڑے نہیں تھے بلکہ قبر کے کناروں پر کھڑے ہو کر قوالی پڑھ رہے تھے اور اس دوران مکمل احترام کا مظاہرہ کیا گیا۔ قوالی سے قبل قرآن خوانی اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں