loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھلنے کے معاملے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل کا وزیر داخلہ کے ہمراہ کیا جانے والا یہ دورہ  امریکا، ایران تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔ دورے کا مقصد تعطل ختم کرنے، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے فوری خاتمے کے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی راہوں پر بھی غورکیا گیا۔

ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں