loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے۔ وزیراعظم یا وفاقی وزیراعظم کا کام اسپتال دیکھنا نہیں ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت  مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم سے فائر سیفٹی اور ٹریننگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی ہے۔ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے۔ پمز اسپتال کا حادثہ انتظامی یونٹس سے متعلق ہمارے موقف کی تائید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، وزیر اعظم یا وفاقی وزیر کا کام اسپتال کو دیکھنا نہیں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی غلطی کا مرتکب ہوا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے استعفا دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو وزیراعظم کے آگے پیش کیا ہے۔ وزیراعظم میرے باس ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مصطفیٰ کمال سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں