loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال اور چین کے علاقے تبت کی سرحد پر مٹی اور چٹانیں دریا میں گرنے کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 157 افراد ہلاک اور 384سیاح لاپتا ہو گئے۔ لاپتا سیاحوں میں 100 سے زائد بھارتی، 12 برطانوی، 3 امریکی اور8 جنوبی کوریا کے شہری بھی شامل ہیں۔

سیلابی ریلا نیپال میں کئی مکانات، سڑکیں اور بجلی کے منصوبے بہا لے گیا۔ تبت کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ پر مٹی کا تودہ گرنے کے بعد گیرونگ کاؤنٹی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

نیپال اور تبت کی سرحد پر چین کی جانب ریکارڈ ہونے والی سکیورٹی فوٹیج میں متعدد افراد کو چٹانوں، مٹی اور پانی کے ایک خوفناک اور اونچے ریلے سے قبل جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ہولناک ریلے نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارتوں، گاڑیوں اور کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں