loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کینسر سے صحت یاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار اور میزبان نعمان اعجاز نے بتایا کہ انہیں 2024 میں کینسرتشخیص ہوا تھا۔ جس دن  کینسر کا معلوم ہوا اس دن میں نے نماز میں آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط یا برا نہیں کیا کبھی کسی کا حق نہیں مارا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اللہ سے کہا اگر میری ضرورت ہے تو مجھے فوری بلا لے میں اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ اللہ سے دعا کی کہ میں اسپتالوں کے چکر نہیں لگانا چاہتا کیموتھیراپی جیسے تکلیف دے عمل سے نہیں گزرنا چاہتا۔ میں روز رات کو بہت کچھ پڑھ کر اس امید سے سوتا تھا کہ صبح نہیں اٹھوں گا۔

نعمان اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ میرے بہت اچھے ایک دوست  نے مجھے سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا کہا۔ اس دن کے بعد سے آج تک میں سورۃ الرحمٰن پڑھتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے مجھے بچانے میں سورۃ الرحمٰن کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔ میرا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا۔ 23 جولائی 2024 کو میری پہلی کیموتھیراپی شروع ہونے تھی اور 22 جولائی کو مجھے  ڈاکٹرز نے بلایا اور بتایا کہ ہمیں کوئی بھی چیز نہیں ملی اس لیے کیموتھراپی کی ضرورت نہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں