loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے بعد کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں آتشزدگی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ پر قابو پانے کے لیے تمام انتظامات مکمل اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح اسپتال کے ترجمان اور دیگر ذمہ داران نے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے تین بڑے جنرل سرکاری اسپتالوں میں جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال آتے ہیں جبکہ سب سے بڑا جناح اسپتال ہے جہاں 2200 مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ہے۔

حکام نے کہا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں فائر فائٹنگ کا باقاعدہ شعبہ تو نہیں یے تاہم آگ بجھانے کے آلات موجود اور تربیت یافتہ عملہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال کے تمام وارڈزمیں آگ بجھانے کے آلات نصب ہیں اور کئی ڈاکٹرز عملہ کو فائر فائٹنگ کی تربیت دی گئی ہے۔ جناح اسپتال میں بچوں کے شعبہ اور نرسری میں بھی آگ بجھانے کی سہولیات موجود ہیں جبکہ شعبہ ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز و شعبوں میں ہنگامی اخراج کے راستے موجود ہیں۔

حکام نے بتایا کہ چھوٹے پیمانے پر لگنے والی آگ کو تو عملہ بجھا دیتا یے تاہم اگر آتشزدگی کا بڑا واقعہ ہو تو اس کو بجھانے کے لیے کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسیکو 1122 کی مدد لی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں روانہ 2 ہزار سے مریض آتے ہیں۔ جو ٹریفک حادثات، فائرنگ سمیت دیگر واقعات اورمختلف امراض میں کی شکایات کے ساتھ آتے ہیں جن کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ جناح اسپتال میں روزانہ او پی ڈی میں 10 ہزار سے زائد مریض آتے ہیں۔ جن کو طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں