loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

اترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہراندرابی نے افغان ترجمان دفتر خارجہ کے پاکستان کی افغانستان میں مداخلت کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ افغانستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ فریم ورک سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغان سرزمین کو ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت پاکستان مخالف عناصر کے استعمال سے روکا جائے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی رابطے کے لیے تیارہیں بشرطیکہ اس کےنتیجے میں قابل تصدیق انسداد دہشتگردی اقدامات ہوں۔ پاکستان مؤثر سرحدی انتظام اور قابل تصدیق انسداد دہشتگردی اقدامات چاہتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں