loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

لارڈ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے محمد عباس نےانگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیے۔ خراب موسم کے باعث صرف 56 اوورز کا کھیل ہوسکا۔خراب موسم کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

محمد عباس نے صرف 36 کے مجموعی اسکور پر بین ڈکیٹ، ایمیلو گے اور جوروٹ کو پویلین بھیج دیا۔ہیری بروک 15 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پھر جارڈن کاکس اور ڈین لارنس نے اسکور 120 تک پہنچادیا۔

ڈین لارنس 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ جارڈن کاکس اور جیمی اسمتھ نے 67 رنز کی شراکت بنائی۔کاکس کا سلپ میں سلمان علی آغا نے شاندار کیچ پکڑا وہ 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیمی اسمتھ نے61 رنز کی اننگز کھیلی۔

جب خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیے تھے۔گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ محمد علی نے تین اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں