loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈٰیا پرجاری بیان کے مطابق پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے۔ بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں