loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

بھارت امریکا سے اینٹی ٹینک سسٹم جیولن خریدے گا۔ یہ سسٹم ایف 16 بنانے والی کمپنی بناتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  نئی دلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ’جیولن‘ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے انڈین فوج کی جانب سے ’لیٹر آف آفر اینڈ ایکسیپٹنس پر دستخط کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’لیٹر آف آفر ایکسیپٹنس‘ پر دستخط کے ساتھ ہی انڈیا ’جیولن‘ سسٹم کا خریدار بن گیا ہے۔ یہ ایک جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ’فائر اینڈ فارگیٹ‘ (یعنی داغنے کے بعد خود ہدف تلاش کرنے والا) صلاحیت کا حامل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ہے۔

جیولن کا استعمال امریکی فوج، امریکی میرین کور اور متعدد ممالک کرتے ہیں اور اسے بکتر بند گاڑیوں اور مضبوط دفاعی ٹھکانوں سمیت اہداف کی ایک وسیع رینج کے خلاف استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں