loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز وقفے کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے برطانوی چینل اسکائی اسپورٹس سے احتجاج کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  اسکائی اسپورٹس نے لارڈز ٹیسٹ کے کھانے کے وقفے کے دوران عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو نشر کیا تھا۔ عمران خان کے بیٹوں نے انٹرویو میں جیل میں والد کے ساتھ ناروا سلوک اور ان کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انٹرویو سابق انگلش کرکٹر اور اسکائی اسپورٹس کے ڈائریکٹر مائیکل ایتھرٹن نے لیا تھا۔  

اسکائی سپورٹس کی ڈائریکٹر کمیونیکشن نکی فلیچر نے پی سی بی کی جانب سے انٹرویو کے خلاف شکایت ملنے کی تصدیق کی ہے۔ انٹرویو نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور بانی کے حامی اسکائی نیوز کی تعریفیں کررہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں