loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں اہل خانہ نے نومولود غائب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل  کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ ناظم آباد کی حدود میں واقع ہمدرد اسپتال ناظم آباد نمبر 3 میں خاتون کے مبینہ حمل سے متعلق تنازع پیش آیا جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ خاتون کے اہل خانہ نے اسپتال سے نومولود غائب ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب اسپتال کی گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر انجم آرا حسن کا کہنا ہے کہ خاتون پہلی مرتبہ فروری میں ان کے پاس آئی تھیں اور اس وقت مریضہ نے بتایا تھا کہ وہ تین ماہ سے حاملہ ہے تاہم فروری میں کرائے گئے الٹرا ساؤنڈ میں حمل کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں