loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی۔

خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ  حکمران اشرافیہ کے ہر طبقے کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑی۔ کرپشن اور بدانتظامی سمیت مختلف الزامات پر حکمران اشرافیہ کیخلاف کارروائیاں ہوئیں تاہم بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابل گرفت رہی۔

انہوں کہا کہ پاکستانیوں کواس بات کا شاید ہی احساس ہو کہ ملک پر بیوروکریٹس بھی حکمرانی کرتے رہے ہیں۔ سابق گورنرجنرل غلام محمد بیوروکریٹ تھے۔ سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی بھی بیوروکریٹ تھے۔ سابق صدور اسکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بھی بیوروکریٹس تھے۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب بظاہر اقتدار سیاست دانوں کے پاس تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا۔ سیاستدانوں کی نااہلی اور باہمی اختلافات نے بیوروکریسی کو جگہ فراہم کی۔ سیاستدان اپنی اصلاح کریں تو بیوروکریسی میں بھی خود بخود اصلاح اور احتساب آئے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں