نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے زیادہ ہوگئی ہےجبکہ 3 ہزارافراد لاپتا ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے سرحدی علاقے میں برفانی تودے کے اچانک گرنے سے آنے والے سیلابی ریلے سے ہولناک تباہی ہوئی ہے۔ امدادی ٹیمیں دریاؤں اور ملبے کے ڈھیروں سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔
سیلاب سے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور نیپالی حکومت نے امدادی کاموں کے لیے عالمی برادری سے تکنیکی امداد کی اپیل ہے۔ ہفتے اور اتوارکو نیپالی حکام نے 200 کے قریب ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین کی ۔ حکام کے مطابق سیلاب کے باعث مردہ خانوں میں لاشوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ممکن نہیں رہا جس کے باعث متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں رہیں۔
دوسری طرف چین کے خود مختار علاقے تبت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور 546 افراد لاپتا ہیں۔چینی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 شہری شامل ہیں۔ لاپتا غیرملکیوں میں نیپال، بھارت، امریکا اور برطانیہ کے شہری شامل ہیں۔