loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے پر حملے اور تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ کشیدگی بڑھنے کےبعد برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یا 1.10 فیصد اضافے کے بعد 84.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔یہ صورتحال کتنی دیر برقرار رہے گی۔ اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے، یہ چند دن بھی ہوسکتے ہیں اور کئی ہفتے بھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں