loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

ایران نے کہا  ہے کہ  امریکا کے تازہ میزائل حملوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں تین مقامات کو نشانہ بنایا جس میں  7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی حملوں میں خوزستان کے علاوہ دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں ایک شادی کی تقریب بھی امریکی حملے کی زد میں آئی۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اس حملے میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں