loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

امریکا کے شہر نیویارک میں چاقو بردار خاتون کے حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر  ایرن پیاسینٹی ہلاک ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے  ٹائمز اسکوائر میں 49 سالہ خاتون نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا۔چاقو حملے کے باعث ایک راہگیر خاتون موقع پر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے تصدیق کی کہ مرنے والی خاتون بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور حملہ آور خاتون کو ہتھیار ڈالنے کو کہا تاہم انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور 2 چاقو لہراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور خاتون ہلاک ہوگئی۔

میئرنیویارک اور پولیس کمشنر کے مطابق واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ حملہ بظاہر اچانک اور انفرادی نوعیت کا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں