loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

سینئر اداکار جمال شاہ نے اپنی سابق بیوی اور اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اداکار جمال شاہ نے فریال گول کے گھریلو تشدد اور بیلٹ سے مار پیٹ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریال گوہر سے میری شادی 1984 میں ہوئی جو 1989ء تک رہی۔ میں نے سابقہ اہلیہ پر کبھی کسی قسم کا تشدد، مارپیٹ یا زیادتی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمل ضائع ہونے کا واقعہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جبکہ دونوں کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی تھی۔ طلاق کے کافی عرصہ تک علیحدگی سے متعلق میڈیا پر ذکر ہی نہیں کیا۔ اب بھی میری زبان سے فریال گوہر سے متعلق کوئی غلط لفظ نہیں نکلے گا۔

فریال گوہر نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ شادی کے بعد انہیں تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور جمال شاہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ بیلٹ سے مارا پیٹا جاتا تھا اور تشدد کے ایک واقعے میں ان کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔ تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں