loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی  انجری کے تنازع کے بعد کرکٹر پر 2 سال تک پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے امام الحق کی انجری کے معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات  اور امام الحق پر 2 سال تک پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے نظم و ضبط سے متعلق بھی تحفظات ہیں اور بورڈ مستقبل میں ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لے سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو مستقبل میں کسی بھی پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں۔

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران امام الحق کو پنڈلی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ اگلے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں