loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکج منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کا عزم کا اعادہ کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، ٹیکس مراعات کے تسلسل سے صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ کابینہ نے غیرتجارتی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس، رجسٹریشن مراعات میں مزید 2 سال کی توسیع کردی۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات 29 مئی 2028 تک جاری رہیں گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں