آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے کامیابی کا اعلان کر دیا۔
اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوبی آئل فیلڈ سے تقریبا 1 ہزار بیرل یومیہ تیل دریافت کیا گیا، بوبی-11کنویں سے 1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔
بوبی آئل فیلڈ او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔ بوبی ڈیپ-1 کی سابقہ دریافت سے حاصل ہونے والی زیرِ زمین معلومات نے بوبی-11 کی کامیابی میں معاونت کی۔