loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

کراچی کے علاقے محمودآباد کے ایک نجی اسپتال میں دورانِ ڈلیوری نومولود بچہ گلے پر تیز دھار آلے کا زخم آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کی میت قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال اسپتال انتظامیہ کے کسی فرد کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق بچے کی والدہ کی اسپتال میں ڈلیوری کے دوران عملے کی مبینہ غفلت سے بچے کے گلے پر تیز دھار آلہ لگ گیا جس سے خون بہنے لگا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے ابتدا میں بچے کو مردہ پیدا ہونے کا بتایا تاہم بعد میں بچے کی گردن پر زخم اور خون دیکھ کر انہیں واقعے کا علم ہوا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے تایا کا کہنا ہے کہ بچے کے والد امین بس ڈرائیور ہیں اور یہ ان کا چھٹا بچہ تھا۔  وہ غریب لوگ ہیں اور کسی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات میں اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں