پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی آزمائشی طورپر بنگلا دیش کوایکسپورٹ رواں ماہ سے شروع ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی اور بنگلہ دیشی کاروباری گروپ کے درمیان جولائی 2026 میں 5 ہزار گاڑیاں بنگلہ دیش ایکسپورٹ کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت رواں سال 100 گاڑیاں آزمائشی بنیادوں پر بنگلہ دیش ایکسپورٹ ہوں گی۔ ایکسپورٹ کا آغاز رواں ماہ یعنی ستمبر سے ہوگا جبکہ باقاعدہ اور بڑے پیمانے پر برآمدات اگلے سال شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
ایس اے آئی سی موٹرز چائنا کے اشتراک سے بننے والی عالمی برانڈ کی گاڑیوں کے 2 ماڈلز رواں ماہ بنگلا دیش ایکسپورٹ ہوں گے۔ یہ اقدام پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آٹو انڈسٹری میں اشتراک اور تجارت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔