روس نے کہا ہے کہ ایران بھی ممکنہ طور پر مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں امکان ظاہر کیا کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مصر اور الجزائر بھی مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ پیشرفت بھی مثبت ہوگی۔ یہ روس کی جانب سے پیش کیے گئے تصور کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اچھا قدم ہوگا۔
گزشتہ ماہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔