loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک  رسائی بڑھتی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مالی سال 26-2025پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر کے معاشی ترقی میں اہم کردارادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی آئی ٹی سرگرمیوں کے ساتھ ایس ای سی پی میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق  872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس کاروبار عالمی منڈیوں میں تیزی سے توسیع کر رہے ہیں۔ حال ہی میں 20 سے زائد  پاکستانی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی  نمائش میں بھرپور  شرکت کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں