loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا جس پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کے طور پر  برطانوی قونصل خانہ بند کرنے سمیت متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے بیان میں کہا کہ  مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع برطانوی حکومت کے نزدیک غیر قانونی ہے۔ اسرائیلی آبادکاروں فلسطینیوں کی ’’نسلی تطہیر‘‘ میں ملوث ہیں اور اسرائیلی حکومت اکثر ان اقدامات پر آنکھیں بند کیے رکھتی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ  نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ برطانیہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا پر پابندی عائد کرے گا۔  بستیوں کی توسیع میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں