پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے عالمی شہرت یافتہ گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز مکمل کر لیے۔
انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق ’پسوڑی‘ پاکستان میں بننے والا پہلا میوزک ویڈیوہے جس نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد گلوکارعلی سیٹھی اور شائے گل نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں گلوکاروں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سنگِ میل پر خوشی کا اظہار کیا۔پسوڑی گانے نے ملک کے اندر اور باہر شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اور پڑوسی ملک بھارت میں پسوڑی گانا بے انتہا مقبول ہے۔