کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد شہر میں ایم پاکس مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ان میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔