loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ کرم میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان خارجی عبیداللہ سعد سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز نے 8 ستمبر 2026 کو خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے منسلک افغان خارجی عبید اللہ سعد کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنۃ الخوارج سے وابستہ تھا۔عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور ملک کے امن و سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں