loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

بنگلا دیش کی سابق مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی سائمہ واجد نے کرپشن کے الزامات پرعالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی اور عالمی ادارۂ صحت کی جنوب مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر سائمہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائمہ واجد نے یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او اور بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے مالی بے ضابطگی، جعلسازی اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے دوران کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے انہیں جولائی 2025 میں بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر بھیج دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سائمہ واجد کے استعفے سے ایک روز قبل ایک کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

ان پر چین کے سفر سے متعلق مالی بے ضابطگی، تعلیمی اسناد کے بارے میں غلط معلومات دینے اور بنگلہ دیش میں زمین کے غیر قانونی حصول سمیت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سائمہ واجد نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ سائمہ واجد نے 2024 کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونا باقی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں