loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

کراچی کے نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کے لیے عمرہ زائرین سے ہزاروں روپے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر انفلوائنزا ویکسی نیشن کی فیس 1720اور گردن توڑ بخار ویکسین کی فیس 2785 روپے ہے جو مجموعی طور پر 4505 روپے بنتے ہیں۔

سہولت سینٹر پر سروس چارجز کے طور پر 150 روپے وصول کرنے چاہئیں مگر بیشتر سہولت سینٹرز پر قطاریں لگی دیکھی گئیں اور مجموعی طور پر 6 سے 7 ہزار روپے  وصول کیے جارہے ہیں۔ عمرہ زائرین کی اکثریت کو جدید موبائل فون اور پاک آئی ڈی کے بارے میں معلومات نہیں جس کی وجہ سے بیشتر سینٹرز پر لوٹ مار جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں