loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پولینڈ میں انسانوں کی نوکریاں بچانے کے لیے روبوٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں تقریباً 30 روبوٹس نے انوکھا احتجاج کیا اور مصنوعی ذہانت و روبوٹائزیشن کے لیے مزید سخت ضوابط بنانے کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرہ پولینڈ کی وزارتِ ڈیجیٹل امور کے سامنے منعقد کیا گیا جہاں مختلف اقسام کے روبوٹس نے ہاتھوں میں جھنڈیاں تھام کر مارچ کیا اور مقررہ نعروں کی آوازیں اسپیکروں کے ذریعے نشر کی گئیں۔ مظاہرے میں دو ٹانگوں پر چلنے والے انسان نما روبوٹس کے ساتھ ساتھ چار ٹانگوں والے روبوٹ کتے بھی شریک تھے۔

مظاہرے میں ’ملازمتوں کا دفاع کرو‘، ’قواعد بنانے کا وقت ہے‘ اور ’انتظار مت کرو، ضوابط بناؤ‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ اس دلچسپ احتجاج نے ایک طرف روبوٹ ٹیکنالوجی کی موجودہ صلاحیتوں کی جانب توجہ دلائی تو دوسری طرف یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر روبوٹس انسانوں کے لیے بنائے گئے کام انجام دینے لگیں تو مستقبل میں روزگار کی صورتِ حال کیا ہوگی۔

مظاہرے کا اہتمام ’ڈیموکریٹزم‘ نامی اقدام نے کیا جس کا مقصد مصنوعی ذہانت اور روبوٹائزیشن کے لیبر مارکیٹ پر اثرات کے بارے میں بحث کو فروغ دینا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں