loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
24-Sep-2026
11-Rabi' al-Thani-1448

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 افراد زخمی  ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے جبکہ 7 رہائشی مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق  سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔حملوں میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  حملوں کے نتیجے میں شہری املاک کو پہنچنے والا نقصان حوثیوں کی جانب سے شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مسلسل کارروائیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اتحاد سعودی عرب کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور سخت ردعمل دے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں