loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

بالی ووڈ کی 2 متنازع اداکاراؤں راکھی ساونت اور کنگنا رناوت میں زبانی جنگ چھڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے راکھی ساونت کے خود سے متعلق بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ راکھی ساونت کو تو  سوئپر کی نوکری بھی نہیں ملی۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر ناکام اور تلخ مزاج لوگ کامیاب خواتین کے کردار پر انگلی اٹھانے میں جلدی کرتے ہیں تاکہ اپنی حسد، ناکامی اور انا کو تسلی دے سکیں اور اسے درست ثابت کر سکیں۔

کنگنا نے راکھی ساونت پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ  یہ کچھ حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے کسی کو آپ سے کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں۔ یاد رکھیں، آپ کی تمام مہربانیاں مل کر بھی آپ کو جھاڑو دینے والی کی نوکری تک نہیں دلا سکیں کیونکہ اس کے لیے بھی کچھ معیار اور صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ لہٰذا مطمئن رہیں مہربانیاں کریں یا نہ کریں آپ کہیں نہیں جانے والی ہیں۔ بیٹھیں، میری ریلیز دیکھیں اور روتے رہیں۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں  کنگنا رناوت، سمرتی ایرانی اوربھارتی وزیرِاعظم مودی کے بارے میں ذو معنی تبصرے کیے تھے اور خاص طور پر کنگنا رناوت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ راکھی ساونت نے نریندر مودی سے سوال کیا تھا کہ کنگنا رناوت کو کس قابلیت کی بنیاد پر رکن پارلیمنٹ بنایا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں