loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی ساتھی اداکارہ  بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی بعد از زچگی ہونے والی باڈی شیمنگ کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں علی ظفر نے کہا کہ خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرہ اکثر خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کرتا ہے جو لوگوں کو دیکھنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔

علی ظفر نے ناقدین کو پیغام دیا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے اور دوسروں کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی جائے۔ علی ظفر نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی ماضی میں دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکے ہیں تاہم اب اس رویے کو درست نہیں سمجھتے۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف  حالیہ دنوں شوہر وکی کوشل کے ہمراہ عوامی مقامات پر نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزن بڑھنے کے حوالے سے تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔

علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں