loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز  رات 9 بجےبند کیےجائیں گے۔ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بندکردیےجائیں گے۔کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،لیبارٹریز،کلینک،اسپتال،تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضروری سروسز  اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروسزمقررہ 11 بجےکی بندش سےمستثنیٰ ہوں گی۔ بیکریاں،دودھ وڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ جم،کھیلوں کی سہولتیں پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  سرکاری  اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔ تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور  سفرپر مکمل پابندی ہوگی۔ ناگزیربیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران، سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفرکریں گے۔ سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ آرمڈ فورسز، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی گاڑیاں ایندھن کی کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں