loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کی تردید کردی۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔ اس حوالے سے تمام اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے اور نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔ اس معاملے پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے یا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے تو عوام کو اس سے متعلق آفیشل ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کسی بینک نوٹ کو بند کیا جاتا ہے تو اسے تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے صرف اور صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں