loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

کراچی پورٹ نے عالمی بحری رابطہ کاری میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 343 کا ریکارڈ پی ایل اسکور حاصل کرلیا جو پورٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ کی عالمی لائنر شپنگ نیٹ ورک سے رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں پورٹ کا پی ایل ایس سی آئی اسکور ریکارڈ سطح تک پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ تقریباً 900 عالمی بندرگاہوں کے رابطہ کاری سے متعلق اعداد و شمار کی بنیاد پر کراچی پورٹ کا یہ ریکارڈ اسکور سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی مجموعی ایل ایس سی آئی (LSCI) درجہ بندی بھی ایک درجہ بہتر ہوئی ہے اور ملک 35ویں پوزیشن سے ترقی کرکے 34ویں درجے پر آگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نئی درجہ بندی پاکستان کی بحری رابطہ کاری اور عالمی سمندری تجارت میں شمولیت میں مسلسل بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ کراچی پورٹ کی بہتر رابطہ کاری سے عالمی سپلائی چینز تک پاکستان کی رسائی مزید مضبوط ہوگی۔ کراچی پورٹ خطے میں ایک اہم بحری تجارتی مرکز کے طور پر اپنا کردار مزید مستحکم کررہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں