loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 33°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

امریکا میں رگبی کے کھلاڑی عزیز الشائر پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی لڑکی ’ہند رجب‘ کے نام کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رگبی کے معروف کھلاڑی عزیز الشائر نے شہید فلسطینی لڑکی بند رجب  کا اسٹیکراپنے چہرے پر لگایا تھا۔ عزیز الشائر نے ہند رجب کے نام کا اسٹیکر ہیوسٹن ٹیکسانز اور بوفیلو بلز کے میچ کے دوران لگایا تھا۔

عزیز پر رگبی کے پچھلے سیزن میں بھی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ‘ نسل کشی بند کرو’ کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

فلسطینی لڑکی ہند رجب کی شہادت اسرائیلی فوج کی ظالمانہ فائرنگ سے ہوئی تھی۔ فائرنگ کی زد میں پھنسی ہند رجب کی ریسکیو اداروں کو کال پرفلم بھی بنائی جاچکی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں