loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 36°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانے کی تیاری کر لی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی نے باخبر سورسز کا حوالہ دیتے ہوئے  بتایا  کہ یہ اقدام عالمی عدالت پر حملے میں شدت کے مترادف ہو گا جو جنگی جرائم اور نسل کشی کے مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔

صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس عدالت سے اپنی ناراضی کو چھپانے کی کوشش کبھی نہیں کی اور اس کو کمزور کرنے کے لیے اقدامات کرتی رہی ہے۔ امریکی حکام چاہتے ہیں کہ عدالت اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ واپس لے اور امریکی اہلکاروں کی افغانستان میں تعیناتی کے دوران سرگرمیوں کی تحقیقات کا سلسلہ بھی ختم کرے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جولائی میں عالمی عدالت کو تنہائی کا شکار کرنے کی مہم کا اعلان کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی آئی سی سی سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

واشنگٹن پہلے ہی آئی سی سی کے متعدد ججز اور پراسیکیوٹرز پر پابندیاں عائد کر چکا ہے تاہم عدالت پر براہ راست پابندیاں لگانے سے اب تک گریز کیا جاتا رہا ہے جبکہ یہ اقدام طویل عرصے سے زیر غور آپشنز میں شامل رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں