پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے قبل حکومت نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اورحکومت پنجاب کی درخواست پر اسلام آباد اورپنجاب میں رینجرزکو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی منظوری پاکستان رینجرز آرڈینیس کی مختلف دفعات کے تحت دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ انتشاری اور مصلح جتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس اپنے دفاع کے لیے ہر مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لیں۔ وزارتِ داخلہ نے رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکیلئے مکمل اقدامات کی ہدایات کی۔
وزارتِ داخلہ نے کہا کہ تعینات رینجرز اہلکارامن و امان برقراررکھنے اورسیکیورٹی معاونت کے لیےتمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔