loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

مالی سال 27-2026 کے دوسرے ماہ ستمبر2026 کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 10 اشیا سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، اس دوران بجلی کی قیمت میں 18.76 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.75 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.34 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.57 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 1.55 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.59 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.31 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.30 فیصد، چکن کی قیمت میں0.72 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.02فیصد، دودھ کی قیمت میں0.14 فیصد، دہی کی قیمت میں0.27 فیصد اور آٹے کی قیمت میں0.11 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.23 فیصد،آلو کی قیمت میں 8.33 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.42فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں13.45 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.04 فیصد،گڑ کی قیمت میں0.01 فیصد، نمک پاوڈر کی قیمت میں 0.90 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں0.34 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں1.57 فیصد، اور کیلے کی قیمت میں 5.66فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں