loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

ٹورنامنٹ کھیلنے کوئٹہ جانے والی کراچی کی فٹبال ٹیم کو لوٹ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں جاری چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم اور بس میں سوار تمام مسافر کوئٹہ پہنچنے سے پہلے رہزنوں کا شکار ہوکر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔

مستونگ اور سریاب کے درمیان اسلحہ سے لیس رہزن بس سواروں سے ایک گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے اس دوران انہوں نے کئی مسافروں اور کھلاڑیوں پر تشدد بھی کیا۔

بس میں سوار ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ٹیم کے منیجر ذوالفقار علی بھٹو نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال کے زیراہتمام کوئٹہ میں کھیلی جانے والی چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ 21 سے 5 اکتوبر تک کوئٹہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کراچی ویسٹ کی 20 رکنی ٹیم جب مستونگ کے قریب پہنچی تو ڈاکوؤں نے بس کے آگے گاڑی کھڑی کرکے اسے روکا اورجدید اسلحہ کے زور پر مسافروں کو یرغمال بنا کر ایک گھنٹے تک مسافروں کی جامع تلاشی لے کر قیمتی موبائل اور رقم جمع کرتے رہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں