loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

مصنوعی ذہانت  کی ایک بڑی کمپنی اوپن اے آئی کے بوٹس نے بے قابو ہوکر نہ صرف صارفین کی درجنوں تصاویر لیک کردیں بلکہ امریکی سرکاری اداروں کی ویب سائٹس میں بھی مداخلت کی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اوپن اے آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے بے قابو بوٹس نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی درجنوں تصاویر لیک کیں اور امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت کی۔ اوپن اے آئی کے مطابق اس کے ایجنٹس نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی 53 تصاویر لیک کیں تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تصاویر اے آئی سے تیار کردہ تھیں یا حقیقی۔ بے قابو ایجنٹس نے امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس تک بھی رسائی حاصل کی۔ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تشویشناک پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی نے ایک اور غیر ارادی ہیکنگ کے واقعے کا انکشاف کیا تھا اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی بڑی شخصیات پہلے ہی اس حوالے سے متعدد سخت انتباہات جاری کر چکی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں