loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی جانے والی جعلی ویڈیوزبنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو کی میزبانی کے دوران اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں۔موجودہ دور میں ٹیکنالوجی اتنی ترقی کرچکی ہے کہ کسی کی آواز کو کلون کرنے یا ویڈیو میں اس طرح تبدیلی کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی ہے کہ اصل اور جعلی مواد میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ کسی شخص کی کہی ہوئی بات کو تبدیل کرکے اس کے منہ سے گالی تک دلوائی جاسکتی ہے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز بنانے والے افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جانا چاہیے۔ جب تک ایک آدھ شخص کو جیل نہیں بھیجا جائے گا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت قانون سازی اور سوشل میڈیا پر مؤثر سنسرشپ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں