loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر 7 ملزمان کو بری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا۔دیگر بری ہونے والے ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا گرفتار پولیس اہلکاروں کےخلاف ایک بھی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ مقابلہ جعلی تھا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جا چکا ہے۔ سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے۔ ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد سرینڈر کیا تھا۔

نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ کیس میں 25 ملزمان نامزد تھے۔ تمام ملزمان کو بری کیا جا چکا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں