حکومت نے پنشن اصلاحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینےکا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 138 ارب 48 کروڑ روپےکے مساوی ہے۔ اس منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پروگرام نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا لون پروگرام 3 سال کے لیے ہوگا جس میں 15 کروڑ 92 لاکھ کی تکنیکی امداد بھی شامل ہے۔ یہ پروگرام یکم نومبر2026 سے شروع ہو کر نومبر 2029 میں مکمل ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطا بق نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا۔ موجودہ پینشن سسٹم قومی خزانہ پر بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے۔ وفاقی حکومت کا سالانہ پینشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔